پاکستان سمیت دنیا بھر میں سانپ کے کاٹنے سے بچاؤ اور اس کے خطرات سے آگاہی کا دن ہفتہ کو منایا گیا ۔ اس دن کو منانے کا بنیادی کا مقصد عام آدمی کو سانپ کے ڈسنے سے تحفظ ، بروقت طبی امداد اور اس سے ہونے والے جانی اور معذوری سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں لوگ سانپ کے کاٹنے کا شکار ہوتے ہیں …
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سانپ کے کاٹنے سے بچاؤ اور اس کے خطرات سے آگاہی کا دن منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں سانپ کے کاٹنے سے بچاؤ اور اس کے خطرات سے آگاہی کا دن ہفتہ کو منایا گیا ۔ اس دن کو منانے کا بنیادی کا مقصد عام آدمی کو سانپ کے ڈسنے سے تحفظ ، بروقت طبی امداد اور اس سے ہونے والے جانی اور معذوری سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں لوگ سانپ کے کاٹنے کا شکار ہوتے ہیں جن میں سے ہزاروں افراد بروقت علاج نہ ملنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں یا معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے 2030 تک سانپ کے زہر سے ہونے اموات اور معذوری کو نصف تک کم کرنے کا یدف مقرر کیا ہے۔ اس حوالہ سے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق اگر خدانخواستہ کسی کو سانپ ڈس لے تو ابتدائی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پرسکون رہنا چاہئے کیونکہ گھبرانے سے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے اور خون کے ذریعے زہر پورے جسم میں تیزی سے پھیلتا ہے۔
اسی طرح متاثرہ حصہ کو ہالان بھی نہیں چاہئے کیونکہ جس جگہ پر کاٹا گیا ہو اسے بالکل ساکت ر کھنا چاہئے تاکہ زہر کی منتقلی سست ہو جائے۔سانپ کے ڈسنے کی صورت میں سوجن شروع ہونے سے پہلے انگوٹھی، گھڑی یا تنگ کپڑے اتار دنے چاہئیں اور مریض کو بغیر وقت ضائع کیے قریبی ہسپتال لے جا نا چاہئے جہاں اینٹی سنیک وینوم دستیاب ہو۔ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا ہے کہ زخم پر کٹ نہ لگائیں، زہر چوسنے یا زخم کاٹنے کی کوشش ہرگز نہ کریں اس سے انفیکشن بڑھ جاتا ہے۔ٹورنیکیٹ (رسی یا پٹی سے زور سے باندھنا) سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ خون کی روانی کو مکمل طور پر روکنا ٹشو خراب ہونے یا عضو ضائع ہونے کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔
دم درود یا دیسی ٹوٹکوں کے پیچھے قیمتی وقت ضائع کرنے کے بجائے سیدھا ڈاکٹر کے پاس جائیں۔ سانپ کے کاٹنے سے بچاؤ اور اس کے خطرات سے آگاہی کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں طبی، سماجی اور فلاحی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور اس حوالہ سے شعور اجاگر کیا گیا۔








