فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے مقدمہ نمبر 235/10 کے اشتہاری ملزم اشتیاق بٹ عرف زاہد بٹ / علی بٹ ولد سکندر بٹ کو 16 سال تک روپوش رہنے کے باوجود مسلسل کوششوں کے بعد بالآخر کھاریاں گجرات سے گرفتار کر لیا ۔ہفتہ کو ترجمان ایف آئی اے اسلام آباد زون کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ سے یونان بھیجنے کے جھانسے میں سات لاکھ روپے وصول کیے۔
ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 16 سال سے روپوش اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے مقدمہ نمبر 235/10 کے اشتہاری ملزم اشتیاق بٹ عرف زاہد بٹ / علی بٹ ولد سکندر بٹ کو 16 سال تک روپوش رہنے کے باوجود مسلسل کوششوں کے بعد بالآخر کھاریاں گجرات سے گرفتار کر لیا ۔ہفتہ کو ترجمان ایف آئی اے اسلام آباد زون کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ سے یونان بھیجنے کے جھانسے میں سات لاکھ روپے وصول کیے۔
تحقیقات سے یہ بھی ثابت ہوا کہ ملزم ایران اور ترکی کے راستے غیر قانونی ڈنکی روٹس کے ذریعے معصوم افراد کو یونان پہنچانے کی سہولت فراہم کرنے کے گھناؤنے دھندے میں ملوث تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد سے ملزم فرار تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مسلسل ٹھکانے بدلتا رہا۔ ایف آئی اے ٹیم نے انتھک محنت اور پیشہ وارانہ تفتیش کے ذریعے ملزم کا سراغ لگا کر اسے کھاریاں گجرات سے گرفتار کر لیا۔
یہ گرفتاری انسپکٹر زاہد بھٹی کی قیادت میں ان کی ٹیم اے ایس آئی رفیق اور ہیڈ کانسٹیبل عالم زیب نے انجام دی۔ایف آئی اے اسلام آباد زون نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،خواہ وہ کتنے ہی عرصے سے فرار کیوں نہ ہوں۔








