نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن سے بات چیت کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح پر مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملائیشین ہم منصب محمد حسن سے بات چیت، پاک ملائیشیا تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور

مزید خبریں
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن سے بات چیت کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح پر مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزراء خارجہ نے پاکستان اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جس میں تجارت اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح پر مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔








