سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق، ہفتے کے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہو کر 460,236 روپے ہو گئی۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے کی قیمت 85 روپے کم ہو کر 394,578 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط سونے کے …

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق، ہفتے کے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہو کر 460,236 روپے ہو گئی۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے کی قیمت 85 روپے کم ہو کر 394,578 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 78 روپے کی کمی کے بعد قیمت 361,709 روپے پر آ گئی۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کم ہو کر 4,377 ڈالر فی اونس ہو گئی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 69 روپے کم ہو کر 7,100 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 59 روپے کم ہو کر 6,087 روپے تک کم ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 0.69 ڈالر کم ہو کر 66.22 ڈالر فی اونس ہو گئی۔