وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے ممکنہ مارچ کے دوران اختیار کیے جانے والے طریقہ کار کے مطابق صورتحال سے نمٹا جائے گا تاہم پرامن اور سیاسی سرگرمیوں کی صورت میں پارٹی کو سیاسی طور پر جواب دیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کا ممکنہ مارچ: پرامن سرگرمیوں کا سیاسی جواب، تشدد کی صورت میں قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، اختیار ولی خان
اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے ممکنہ مارچ کے دوران اختیار کیے جانے والے طریقہ کار کے مطابق صورتحال سے نمٹا جائے گا تاہم پرامن اور سیاسی سرگرمیوں کی صورت میں پارٹی کو سیاسی طور پر جواب دیا جائے گا۔
ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اپنی سرگرمیاں پرامن اور سیاسی انداز میں جاری رکھتی ہے اور تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرتی تو اسے سیاسی طور پر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہونے والے مارچ کے حوالے سے ایسے عناصر کی موجودگی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں جنہوں نے تشدد اور بدامنی پیدا کی۔
ایک سوال کے جواب میں اختیار ولی خان نے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی زیرقیادت حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبے میں ناقص طرز حکمرانی کے باعث بے گناہ لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑی ہیں۔








