صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا قلات میں دہشت گردوں کی جانب سے ہائی وے پر شہریوں کی نقل و حرکت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےبلوچستان کے علاقے قلات میں دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان ہائی وے پر شہریوں کی نقل و حرکت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے قلات میں دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان ہائی وے پر شہریوں کی نقل و حرکت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے مؤثر کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔صدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرانے ، ٹرک، بسیں اور گاڑیاں برآمد کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے