اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو )کی نجکار ی میں دلچسپی رکھنے والے ممکنہ سرمایہ کار وں کےلئے اظہار دلچسپی (ای او آئی)جمع کرانے کا کل (پیر کو )آخری دن ہے
آئیسکو کے لئے اظہار دلچسپی جمع کرانے کا پیر کو آخری دن ہے،نجکاری کمیشن

مزید خبریں
اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو )کی نجکار ی میں دلچسپی رکھنے والے ممکنہ سرمایہ کار وں کےلئے اظہار دلچسپی (ای او آئی)جمع کرانے کا کل (پیر کو )آخری دن ہے ۔ وزارت نجکاری نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ آئیسکو کی نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کار آخری تاریخ سے قبل اپنا کام مکمل کرلیں گے ۔ واضح رہے کہ آئیسکو کی نجکاری کےلئے اظہاردلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ پیر 21 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے اور متوقع سرمایہ کار شام 4 بجے تک اپنے ای او آئی جمع کراسکتے ہیں۔اس حوالے سے مزید تفصیلات کیلئے [email protected] پر ای میل کے ذریعے یا 9208510 51 92+، 9204593 51 92+ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ پوسٹ میں نجکاری کمیشن ، آئیسکو ، پاکستان ، پاور سیکٹر ، سرمایہ کاری کے مواقع ، ای او آئی ، انرجی سیکٹر ، پرائیویٹائزیشن اور پائیدار ترقی کے ہیش ٹیگز بھی شیئر کئے گئے ۔








