بالاکوٹ میں بولی کے مقام پردو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 3 موٹرسائیکل سوارنوجوان زخمی ہوگئے
بالاکوٹ ، موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم ،3 نوجوان زخمی

مزید خبریں
بالاکوٹ۔ 20 ستمبر (اے پی پی):بالاکوٹ میں بولی کے مقام پردو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 3 موٹرسائیکل سوار نوجوان زخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122 کے مطابق حادثہ کی اطلاع پرریسکیو کنٹرول روم نے بالاکوٹ سے ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کی۔ ذخمی ہونےو الوں کے نام فیصل ولد ایوب، انس ولد نذیر اور عاصم ولد عمر خطاب معلوم ہوئے۔تمام زخمی افراد کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے بالاکوٹ ہسپتال منتقل کیاگیا۔بالاکوٹ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تینوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا گیا۔








