28ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026، پاکستانی شعبہ آئی ٹی میں جدیدیت، سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کا نیا باب

28ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 پاکستانی شعبہ آئی ٹی میں جدیدیت، سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کا نیا باب ثابت ہو گی

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):28ویں آئی ٹی سی این ایشیا 2026 پاکستانی شعبہ آئی ٹی میں جدیدیت، سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کا نیا باب ثابت ہو گی۔ پاکستان میں ٹیکنالوجی کا شعبہ اب نہ صرف جدت کی علامت بلکہ سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کےلئے بھی عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ ملک میں جدید ٹیکنالوجی کا ممتاز اور عالمی معیار کا ایونٹ آئی ٹی سی این ایشیا 22 تا 24 ستمبر کراچی میں منعقد ہوگا،نمائش کا انعقاد ایس آئی ایف سی ، وزارتِ قومی صحت اور ای کامرس اینڈ گیٹ وے کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔نمائش میں 800 سے زائد بوتھ، 3 ہزار 500 عالمی برانڈز اور 75 ہزار سے زائد تجارتی شخصیات شرکت کریں گی۔350سے زائد عالمی مندوبین ، سرمایہ کار اور 850 سے زائد حکومتی رہنما بھی ایونٹ میں شریک ہوں گے۔ تین روزہ ایونٹ میں سرمایہ کاری رابطوں، کاروباری ملاقاتوں، اے آئی، سائبر سکیورٹی اور سٹارٹ اپس پر خصوصی سیشنز ہوں گے۔