پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اتحاد کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ کاشف اشفاق

چیف ایگزٹیو آفیسر پاکستان فرنیچر کونسل میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکیہ سمیت مغربی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنا کر مکہ دفاعی معاہدے کو موثر اور مسلم دنیا کی اجتماعی اسٹریٹجک قوت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

لاہور۔20ستمبر (اے پی پی):چیف ایگزٹیو آفیسر پاکستان فرنیچر کونسل میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکیہ سمیت مغربی ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنا کر مکہ دفاعی معاہدے کو موثر اور مسلم دنیا کی اجتماعی اسٹریٹجک قوت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی حالات میں مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، رابطہ اور اسٹریٹجک تعاون ناگزیر ہو گیا ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا تعاون خطے میں استحکام اور مشترکہ سلامتی کیلئے اہم محور بن سکتا ہے۔

افتخار ملک نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ اجتماعی سلامتی، انٹیلی جنس شیئرنگ، انسداد دہشت گردی، دفاعی تیاری اور اسٹریٹجک تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے اقتصادی تعاون، باہمی تجارت، سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشی طاقت اسٹریٹجک خودمختاری کی بنیادی ضرورت ہے اور پاکستان کو ابھرتے ہوئے علاقائی جغرافیائی سیاسی نظام میں زیادہ موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

 

مزید خبریں