چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے برادرِ نسبتی اور ایم پی اے ندا کھوڑو کے ماموں کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اتوار کواپنے تعزیتی بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ مرحوم کے انتقال کی خبر سے انہیں دلی صدمہ اور افسوس ہوا۔
سینیٹر روبینہ خالد کا نثار احمد کھوڑو کے برادرِ نسبتی کے انتقال پر اظہارافسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے برادرِ نسبتی اور ایم پی اے ندا کھوڑو کے ماموں کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اتوار کواپنے تعزیتی بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ مرحوم کے انتقال کی خبر سے انہیں دلی صدمہ اور افسوس ہوا۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ وہ نثار احمد کھوڑو، ندا کھوڑو اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں، اللہ تعالیٰ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ان کی دعائیں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔








