علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”ریسرچ اینڈ پریکٹسز اِن ایجوکیشن“کے موضوع پر 2 روزہ نویں بین الاقوامی کانفرنس 22 ستمبرسے شروع ہوگی۔ کانفرنس میں قومی و بین الاقوامی ماہرینِ تعلیم، محققین اور شعبہ تعلیم سے وابستہ ماہرین شرکت کریں گے۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں نویں بین الاقوامی کانفرنس 22 ستمبرسے شروع ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”ریسرچ اینڈ پریکٹسز اِن ایجوکیشن“کے موضوع پر 2 روزہ نویں بین الاقوامی کانفرنس 22 ستمبرسے شروع ہوگی۔ کانفرنس میں قومی و بین الاقوامی ماہرینِ تعلیم، محققین اور شعبہ تعلیم سے وابستہ ماہرین شرکت کریں گے۔
کانفرنس ہائبرڈ موڈ میں منعقد ہوگی جس کے باعث ملکی و غیر ملکی ماہرین آن لائن اور بالمشافہ دونوں طریقوں سے کانفرنس کے مختلف سیشنز میں شریک ہوں گے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود افتتاحی اوراختتامی تقریبات کی میزبانی کریں گے۔کانفرنس کے مختلف سیشنز میں ماہرینِ تعلیم اور محققین تعلیم کے شعبے میں جدید تحقیق، تدریسی طریقہ کار، عصری تعلیمی چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر اپنے تحقیقی مقالہ جات اور تجربات پیش کریں گے۔ کانفرنس کا مقصد تعلیمی تحقیق اور عملی تدریس کے درمیان مؤثر ربط پیدا کرنے اور علمی و تحقیقی مکالمے کو فروغ دینا ہے۔








