وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ "سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ امپیکٹ میٹنگز 2026” میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ

اسلام آباد/نیویارک۔20ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نیویارک میں ورلڈ اکنامک فورم کے زیر اہتمام 21 تا 24 ستمبر منعقد ہونے والے "سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ امپیکٹ میٹنگز 2026" میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ پاکستان کے معاشی امکانات اور سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کو عالمی سطح پر اجاگرکریں گے۔اس چار روزہ اہم عالمی فورم میں دنیا بھر سے حکومتی رہنما، عالمی سرمایہ …

اسلام آباد/نیویارک۔20ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نیویارک میں ورلڈ اکنامک فورم کے زیر اہتمام 21 تا 24 ستمبر منعقد ہونے والے "سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ امپیکٹ میٹنگز 2026” میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ پاکستان کے معاشی امکانات اور سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کو عالمی سطح پر اجاگرکریں گے۔اس چار روزہ اہم عالمی فورم میں دنیا بھر سے حکومتی رہنما، عالمی سرمایہ کار، سرکردہ تجارتی و صنعتی شخصیات اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے اعلیٰ نمائندگان پائیدار ترقی اور عالمی معاشی استحکام کی حکمت عملیوں پر غور و خوض کریں گے۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ فورم کے دوران ملک کے مختلف سٹریٹجک شعبوں بشمول توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت اور صنعت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے موجود پرکشش مراعات، حکومتی اصلاحات اور تیز رفتار کاروباری سہولیات کو اجاگر کریں گے۔دورے کے دوران وفاقی وزیر کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں، کارپوریٹ لیڈرز اور عالمی اقتصادی رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن کا مقصد پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو متحرک کرنا اور بیرونی شراکت داریوں کو وسعت دینا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے پلیٹ فارم پر وفاقی وزیر کی یہ شرکت پاکستان کو خطے میں ایک پرکشش اور مستحکم سرمایہ کاری مرکز کے طور پر منوانے کی جانب ایک مؤثر اور دوررس پیش رفت ثابت ہو گی۔

 

مزید خبریں