زُونگ، آئی ایس پی ای ایس کا سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ اسٹیشنز کا آغاز

اکستان کی معروف ٹیکنالوجی سروسز انٹرپرائز زُونگ نے آئی ایس پی انوائرنمنٹل سلوشنز (آئی ایس پی ای ایس) کے اشتراک سے ’’پیکو ڈراپ‘‘ کے نام سے جدید سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ اسٹیشنز متعارف کرا دیے ہیں جو روزمرہ دفتری ماحول میں ٹیکنالوجی، ڈیٹا اور سرکلر اکانومی کے اصولوں کو پائیداری سے مربوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی سروسز انٹرپرائز زُونگ نے آئی ایس پی انوائرنمنٹل سلوشنز (آئی ایس پی ای ایس) کے اشتراک سے ’’پیکو ڈراپ‘‘ کے نام سے جدید سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ اسٹیشنز متعارف کرا دیے ہیں جو روزمرہ دفتری ماحول میں ٹیکنالوجی، ڈیٹا اور سرکلر اکانومی کے اصولوں کو پائیداری سے مربوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

سمارٹ ری سائیکلنگ اسٹیشنز زُونگ کی مختلف تنصیبات میں قائم کیے جائیں گے جہاں پلاسٹک، کاغذ اور دھات سمیت قابلِ استعمال مواد کو ابتدائی سطح پر الگ اور بازیافت کیا جا سکے گا۔ فضلہ تلف کرنے کے مقام پر ہی اس کی درجہ بندی کے ذریعے پیکو ڈراپ ری سائیکلنگ کے عمل کو بہتر بنانے، قابلِ ری سائیکل فضلے کو لینڈ فلز میں جانے سے روکنے اور ذمہ دارانہ استعمال و تلفی کے رویوں کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔اس اقدام کا مرکزی حصہ ڈیجیٹل ویسٹ مینجمنٹ نظام ہے جو جمع کرائے جانے والے مواد، اس کی مقدار اور کلیکشن سے متعلق ڈیٹا ریکارڈ کرے گاجس سے فضلے کو تلف کرنے سے لے کر اس کی بازیافت تک قابلِ سراغ ڈیٹا چین تشکیل پائے گی۔

یہ اقدام زُونگ کی ٹیکنالوجی کو محض رابطے تک محدود رکھنے کے بجائے ماحولیاتی اور سماجی چیلنجز سے نمٹنے اور قابلِ پیمائش اثرات پیدا کرنے کی وسیع تر حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔مربوط انعامی نظام کےتحت زُونگ کے ملازمین قابلِ ری سائیکل مواد جمع کرانے پر کریڈٹس حاصل کریں گے، اپنی شراکت کو ڈیجیٹل طور پر ٹریک کر سکیں گے اور جمع شدہ انعامات حاصل کر سکیں گے۔ ذمہ دارانہ اقدام کو عملی حوصلہ افزائی سے جوڑنے کے ذریعے اس نظام کا مقصد ری سائیکلنگ کو آسان، دلچسپ اور قابلِ پیمائش بنانا اور دفتری ماحول میں ماحولیاتی ذمہ داری کے مضبوط کلچر کو فروغ دینا ہے۔زُونگ کی ہیڈ آف اسٹریٹیجی اور کمپنی ترجمان نبیلہ یزدانی نے اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زُونگ میں پائیداری اس کے آپریشنز، قدر کے حصول اور روزمرہ ذمہ دارانہ فیصلوں کا حصہ ہے۔

پیکو ڈراپ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی، ڈیٹا اور ملازمین کی شرکت کس طرح ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے زیادہ سمارٹ اور قابلِ پیمائش طریقہ کار تشکیل دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی صرف رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ پائیدار آپریشنز، وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال اور مثبت ماحولیاتی و سماجی اثرات کے لیے بھی مؤثر قوت ہے۔ یہ اقدام زیادہ سرکلر اور پائیدار دفتری ماحول کے لیے قابلِ توسیع ماڈل کی تشکیل کی جانب عملی قدم ہے۔آئی ایس پی ای ایس کی چیف ایگزیکٹو آفیسرنے شراکت داری کے حوالے سے کہا کہ یہ تعاون محض کلیکشن پوائنٹس کے قیام تک محدود نہیں بلکہ حقیقی سرکلر اکانومی کے پہلے مرحلے کو انجینئر کرنے سے متعلق ہے۔سمارٹ اور ٹیکنالوجی سے مربوط ویسٹ سیگریگیشن نظام کے ذریعے فضلے کی علیحدگی تلفی کے عین مقام پر شروع ہوگی، جس سے الگ کیے گئے مواد کی مکمل بازیافت اور ری سائیکلنگ ممکن ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی ای ایس کو زُونگ کے ساتھ مل کر صاف اور پائیدار مستقبل کے لیے ڈیجیٹل اور فزیکل انفراسٹرکچر کی تعمیر پر فخر ہے۔ورلڈ کلین اپ ڈے کےموقع پر یہ شراکت داری زُونگ کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ پائیداری کو کبھی کبھار کی سرگرمی کے بجائے روزمرہ اور قابلِ پیمائش دفتری عمل بنایا جائے۔ ٹیکنالوجی، ڈیٹا، ملازمین کی شرکت اور سرکلر اکانومی کے اصولوں کے امتزاج کے ذریعےزُونگ فضلے میں کمی، ذمہ دارانہ استعمال کی حوصلہ افزائی اور زیادہ پائیدار مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھنے کی جانب عملی قدم اٹھا رہا ہے۔

مزید خبریں