صدرآصف علی زرداری کا ہنگو میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔صدرِ مملکت نے کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور دیگر …

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔صدرِ مملکت نے کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور دیگر جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔صدرِ مملکت نے وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرنے والوں کی بہادری اور جرأت کو سراہا۔

صدرِ مملکت نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کیا۔صدر مملکت نے اللّہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔ صدر مملکت نے کہا کہ وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

 

مزید خبریں