وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی کا ہنگو میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ہنگو میں وطن کے دفاع کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر حنیف عباسی نےہنگو میں کارروائی کے دوران 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وطن کے دفاع …

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ہنگو میں وطن کے دفاع کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر حنیف عباسی نےہنگو میں کارروائی کے دوران 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وطن کے دفاع کی خاطرشہادت کا رتبہ پانے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور دیگر شہداء کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں ،ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے۔حنیف عباسی نے کہا کہ وطن کی سلامتی کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ہمارے قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید خبریں