ازبکستان کے نو رکنی میڈیا نمائندگان کے وفد نے اتوار کو لاہور کے تاریخی و ثقافتی مقامات کا دورہ کیا اور شہر کے قدیم ورثے، مغلیہ دور کی فن تعمیر وثقافتی روایات سے آگاہی حاصل کی۔وفد نے لاہور فورٹ، بادشاہی مسجد، مزار اقبال،گوردوارہ ڈیرہ صاحب(ارجن دیوجی لاہور) اور مینار پاکستان کا دورہ کیا۔اس موقع پر وفد کے ارکان نے لاہور کے تاریخی مقامات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور …
ازبک میڈیا وفد کا لاہور کے تاریخی و ثقافتی مقامات کا دورہ،شہر کے قدیم ورثے و مغلیہ دور کی فن تعمیر سے آگاہی حاصل کی

مزید خبریں
لاہور۔20ستمبر (اے پی پی):ازبکستان کے نو رکنی میڈیا نمائندگان کے وفد نے اتوار کو لاہور کے تاریخی و ثقافتی مقامات کا دورہ کیا اور شہر کے قدیم ورثے، مغلیہ دور کی فن تعمیر وثقافتی روایات سے آگاہی حاصل کی۔وفد نے لاہور فورٹ، بادشاہی مسجد، مزار اقبال،گوردوارہ ڈیرہ صاحب(ارجن دیوجی لاہور) اور مینار پاکستان کا دورہ کیا۔اس موقع پر وفد کے ارکان نے لاہور کے تاریخی مقامات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کے ثقافتی و تاریخی ورثے کو سراہا۔
ازبک میڈیا نمائندگان کے وفد میں ازبک ٹیلی ویژن سے وابستہ شخصیات، ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والے، یوٹیوبرز، انفلوئنسرز اور سوشل میڈیا نمائندگان شامل ہیں جو 15 ستمبر سے پاکستان کے دورے پر ہیں۔دورے کا مقصد پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، میڈیا روابط اور عوامی رابطوں کو مزید فروغ دینا جبکہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی، ثقافتی ورثے اور سیاحتی امکانات سے ازبکستان کے عوام کو آگاہ کرنا ہے۔لاہور کے دورے کے دوران وفد نے تاریخی شہر کی اہمیت، مغلیہ طرز تعمیر اور لاہور کی ثقافتی زندگی کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
وفد کے ارکان کو لاہور کے تاریخی ورثے اور جدید شہری زندگی کے امتزاج سے بھی آگاہی حاصل ہوئی۔وفد اپنے دورے کے مشاہدات اور تجربات کو ازبکستان میں ٹیلی ویژن، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچائے گا۔ازبک میڈیا وفد پاکستان کے مختلف شہروں میں تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی مقامات کا دورہ کر رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، ثقافتی روابط اور عوامی رابطوں کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔








