وفاقی وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےشمالی وزیرستان اور ہنگو میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ آپریشن میں 5 بہادر جوانوں نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کاشمالی وزیرستان اور ہنگو میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےشمالی وزیرستان اور ہنگو میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ آپریشن میں 5 بہادر جوانوں نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پوری قوم مادرِ وطن کے امن و سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے،اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے ، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے یہ بہادر بیٹے ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔








