سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےہنگو میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔اتوار کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نےآپریشن میں 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن ابوزر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور چار جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہنگو میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش

مزید خبریں
اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےہنگو میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔اتوار کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نےآپریشن میں 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن ابوزر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور چار جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
سردار آیاز صادق نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جری جوانوں نےدہشتگردوں کے خلاف بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے، شہداء کی قربانیاں قوم کے عزم و حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں، وطن کے دفاع کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ قوم اپنےبہادر شہداء کی عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی میں شہداء کی قربانیاں قومی عزم کا مظہر ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








