وزیراعظم محمد شہباز شریف کاہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیاہے۔

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیاہے۔

وزیراعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فتنۃ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور 4 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید افسران اور جوانوں نے وطن عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال شجاعت کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہداء نے قوم کے مستقبل اور ملکی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پوری قوم اپنے بہادر شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنۃ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھی جائیں گی۔

 

مزید خبریں