نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

مزید خبریں
نیویارک ۔21ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نیویارک پہنچنے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد، امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ، قونصل جنرل نیویارک عامر احمد عٹوزئی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن اور نیویارک میں قونصلیٹ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا آئندہ ہفتے کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور مصروفیات پر مشتمل ایک مکمل پروگرام ہے، وہ وزارتی فورمز میں شرکت کریں گے اور پاکستان کے لیے اہمیت کے حامل کلیدی امور پر ملک کے بیانات اور مؤقف پیش کریں گے جن میں اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی ترجیحات شامل ہیں۔ نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ یواین جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ متعدد دوطرفہ ملاقاتیں اور مختلف اعلیٰ سطحی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے.








