واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 79 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار 100 کیوسک

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 79 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 12 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 12 ہزار 700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 51 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 43 ہزار 600 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 50 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 57 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 37 ہزار 100 کیوسک، گدو بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 37 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 9 ہزار 200 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 100 کیوسک اور اخراج 49 ہزار 200 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 50 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 700 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 22 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 700 کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد 18 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 100 کیوسک رہا۔ تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1536.55 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.814 ملین ایکڑفٹ ہے۔ منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1218.15 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.454 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.80 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.135 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں