ڈپٹی ڈائریکٹرپلانٹ پروٹیکشن یاسر عمر نے کہا کہ کاشتکار گاجر بوٹی پر مؤثر کنٹرول کیلئے محکمہ کی سفارش کردہ زہریں استعمال کریں اور گاجربوٹی کے فوری کنٹرول کیلئے اس کے اگتے ہی اسے کاٹ کر نامیاتی کھاد بنانے کیلئے استعمال کرلیاجائے
گاجر بوٹی پر مؤثر کنٹرول کیلئے سفارش کردہ زہریں استعمال کی جائیں،ڈپٹی ڈائریکٹرپلانٹ پروٹیکشن

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 21 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرپلانٹ پروٹیکشن یاسر عمر نے کہا کہ کاشتکار گاجر بوٹی پر مؤثر کنٹرول کیلئے محکمہ کی سفارش کردہ زہریں استعمال کریں اور گاجربوٹی کے فوری کنٹرول کیلئے اس کے اگتے ہی اسے کاٹ کر نامیاتی کھاد بنانے کیلئے استعمال کرلیاجائے اور اس کے کیمیائی کنٹرول کیلئے اقدامات میں بھی کسی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ گاجر بوٹی تیزی سے بڑھنے والی دنیاکی ان 10بدترین جڑی بوٹیوں میں سے ایک ہے جو فصلات کے ساتھ ساتھ جانوروں اور انسانوں کیلئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ جڑی بوٹی راستوں، کھالوں، ناکارہ زمینوں سے حرکت کرتے کرتے اب فصلوں پر بھی حملہ آور ہو رہی ہے اور وسطی پنجاب کے کھیت اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ برسات کے بعد اس کی بڑھوتری میں تیزی آناشروع ہو جاتی ہے لہٰذا کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں۔







