سید معظم علی کو ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کا اضافی چارج تفویض
سید معظم علی کو ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کا اضافی چارج تفویض

مزید خبریں
اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 21 کے سینئر افسر سید معظم علی کو ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (این ایس پی پی) لاہور کا کرنٹ چارج تفویض کر دیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق، سید معظم علی جو اس وقت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں ایڈیشنل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،
کو اپنے موجودہ فرائض کے ساتھ ساتھ فوری طور پر ریکٹر این ایس پی پی کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔یہ تعیناتی ایک ماہ کی مدت کے لئے یا مستقل ریکٹر کی تعیناتی تک (جو بھی پہلے ہو) کی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔








