ہنگو میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی طرف سے کسی کا شریک نہ ہونا افسوسناک ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
ہنگو میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی طرف سے کسی کا شریک نہ ہونا افسوسناک ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ہنگو میں شہید ہونے والے 6 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگو میں وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوان پاکستان کے بہادر بیٹے تھے، ان بہادر جوانوں نے کسی سیاسی جماعت کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کی خاطر قربانی دی ہے، شہداء کی نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی طرف سے کسی کا شریک نہ ہونا افسوسناک ہے۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی عدم نمائندگی سے کئی سنجیدہ سوالات جنم لیتے ہیں، خیبرپختونخوا میں سکیورٹی اہلکار روز وطن کے لیے جانیں قربان کر رہے ہیں، صوبائی قیادت عوامی تحفظ کے بجائے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف دکھائی دیتی ہے، شہداء کے جنازے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر اور قومی یکجہتی کا تقاضا ہیں، سیاسی قیادت کو ملک اور صوبے کے محافظوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت بتائے جوانوں کی قربانی کے وقت اس کی قیادت کہاں تھی؟ خیبرپختونخوا کے بیٹے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔








