محکمہ زراعت نے دھان کی فصل کی برداشت بارے ایڈوائزری جاری کردی۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق دھان کی فصل کی کٹائی اس وقت شروع کریں جب اوپر والے سٹے پوری طرح پک چکے ہوں اور نیچے والے 2 تا 3 دانے ابھی ہرے ہوں
محکمہ زراعت کی دھان کی فصل کی برداشت بارے سفارشات جاری

مزید خبریں
ملتان۔ 21 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے دھان کی فصل کی برداشت بارے ایڈوائزری جاری کردی۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق دھان کی فصل کی کٹائی اس وقت شروع کریں جب اوپر والے سٹے پوری طرح پک چکے ہوں اور نیچے والے 2 تا 3 دانے ابھی ہرے ہوں۔ اس وقت دانوں میں نمی کا تناسب 20 تا 22 فیصد ہوتا ہے۔ بعد ازاں دانوں کو دھوپ یا ڈائیر کی مدد سے دانوں کو خشک کرنے کا بندوبست کریں جس سے ان کی نمی کا تناسب 12 تا 13 فیصد رہ جائے۔ دھان کی مختلف اقسام کو الگ الگ بوریوں میں بھریں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دھان کی برداشت اگر مشینی طریقے سے کرنی مقصود ہو تو ترجیحاً رائس ہارویسٹر (کبوٹا) یا سپرسیڈرز کا استعمال کریں۔ اگر رائس ہارویسٹر میسر نہ ہو تو ایسی مشین استعمال کریں جو دھان کی کٹائی کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کر سکے تاکہ کٹائی کے وقت دانے کم سے کم ٹوٹیں۔ مزید براں، کاشتکار دھان کی باقیات کی تلفی محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے کریں اور فصل کی باقیات کو آگ ہرگز نہ لگائیں تاکہ سموگ پیدا نہ ہو سکے۔








