وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سی ایم ایچ کوہاٹ کا دورہ، کوہاٹ واقعہ کے زخمیوں کی عیادت کی

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سی ایم ایچ کوہاٹ کا دورہ، کوہاٹ واقعہ کے زخمیوں کی عیادت کی

کوہاٹ ۔21ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پیر کو یہاں سی ایم ایچ کوہاٹ کا دورہ کیا اور کوہاٹ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ وفاقی وزیر نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا۔ زخمیوں نے وفاقی وزیر اطلاعات کو دہشت گردی کے واقعہ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور عیادت کے لئے آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب، ایمان اور عقیدہ نہیں ہے، یہ بزدل لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے جس بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا وہ لائق تحسین ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کوہاٹ واقعہ کے زخمیوں کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں