رواں مالی سال 2026-27ء کے ابتدائی دو ماہ کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات میں 7.73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
دو ماہ میں ملکی برآمدات 7.73 فیصد بڑھ کر 5.49 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):رواں مالی سال 2026-27ء کے ابتدائی دو ماہ کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات میں 7.73 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد جولائی اور اگست 2026ء میں برآمدات کا مجموعی حجم 5.49 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس ) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2026 ء کے دوران برآمدات کا حجم 2.95 ارب ڈالر تک رہا جبکہ اگست 2026ء کے دوران برآمدات 2.54 ارب ڈالر رہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق ملکی برآمدات میں ٹیکسٹائل شعبے کا نمایاں حصہ رہاجو 3.38 ارب ڈالر رہا جن میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 827 ملین ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.59 فیصد زائد ہیں، نٹ ویئر 4فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب ڈالر اور بیڈ ویئر کی برآمدات 563.5 ملین ڈالر رہی ہیں ۔








