انسداد دہشت گردی عدالت ، شاہراہ دستور پر احتجاج کے معاملہ میں گرفتار پی ٹی آئی کے 5 کارکنان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا گیا

انسداد دہشت گردی عدالت ، شاہراہ دستور پر احتجاج کے معاملہ میں گرفتار پی ٹی آئی کے 5 کارکنان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا گیا

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے 15 فروری کو پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور کارکنان کی جانب سے شاہراہ دستور پر احتجاج کے معاملہ میں گرفتار5 کارکنان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوا دیا۔

پیر کو سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے مقدمہ میں گرفتار 5 پی ٹی آئی کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا اور پولیس کی جانب سے شناخت پریڈ کیلئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعاکی گئی۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔پی ٹی آئی کارکنان کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔