صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے چھوٹے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں صدر مملکت نے شیخ محمد بن راشد المکتوم اور سوگوار آل مکتوم خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب اور سوگوار خاندان کیلئے صبر و استقامت کی دعاکی۔








