پی این سی اےکا ملک بھر کے طلباء کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح کے پورٹریٹ بنانے کے مقابلےکا اعلان

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) نے ملک بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح کے پورٹریٹ بنانے کے مقابلےکا اعلان کیا ہے

اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) نے ملک بھر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح کے پورٹریٹ بنانے کے مقابلےکا اعلان کیا ہے۔ترجمان پی این سی اے کے مطابق مقابلے کا بنیادی مقصد نوجوان آرٹسٹوں کو بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت کو اپنے تخلیقی انداز میں پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

​پی این سی اے کی جانب سے جیتنے والے امیدواروں کے لئے مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے سے زائد کے شاندار نقد انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ​پہلا انعام 500,000 روپے، ​دوسرا انعام 300,000 روپے،​تیسرا انعام 200,000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔​ادارے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق امیدواروں کے لئے اپنے آرٹ ورکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

ملک بھر سے فنِ مصوری سے لگاؤ رکھنے والے طلباء و طالبات کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔