نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی یورپی یونین کی خارجہ اموروسکیورٹی پالیسی کی اعلی نمائندہ سے ملاقات، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانےکی اہمیت پر زور
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی یورپی یونین کی خارجہ اموروسکیورٹی پالیسی کی اعلی نمائندہ سے ملاقات، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانےکی اہمیت پر زور

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔21ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے مذاکرات اور سفارت کاری کی راہ پر دوبارہ گامزن ہونے اور تمام فریقوں کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانےکی اہمیت پر زور دیاہے۔پیر کوترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کی خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کی اعلی نمائندہ اور یو رپی کمیشن کی نائب صدر کاجا کلاس سے ملاقات کی۔
اسحاق ڈارنےکہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ شراکت داری بالخصوص تجارت اور معاشی تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات کے حوالے سے جی ایس پی پلس کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنمائوں نے علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے حالیہ علاقائی پیشرفت کے دوران پاکستان کے ساتھ تعمیری مصروفیات، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کیلئے کوششوں کے اعتراف پر یورپی یونین کوسراہا۔انہوں نے مذاکرات اور سفارت کاری کی راہ پر دوبارہ گامزن ہونے اور اور تمام فریقوں کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل درامد یقینی بنانےکی اہمیت پر زور دیا۔دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔







