وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کا پہلا روز مکمل، ایک لاکھ 51 ہزار 598 بچوں کو قطرے پلائے گئے
وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کا پہلا روز مکمل، ایک لاکھ 51 ہزار 598 بچوں کو قطرے پلائے گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم کا پہلا روز مکمل ہوگیا۔ اس سلسلے میں جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عزیر علی خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رواں انسداد پولیو مہم کے لئے مجموعی طور پر 4 لاکھ 47 ہزار 614 بچوں کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مہم کے پہلے روز ایک لاکھ 51 ہزار 598 بچوں کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلائے گئےجس کے نتیجے میں پہلے روز مہم کا 34 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔اجلاس میں انکاری کیسزسمیت پولیو ورکرز کو درپیش دیگر مسائل کا جائزہ لیا گیا جبکہ پولیو ورکرز کی سکیورٹی سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عزیر علی خان نے ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت میں پولیو ٹیمیں ہر گھر تک ہر صورت پہنچیں اور مہم کے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔







