لاہور،رواں سال غیر قانونی طور پر مقیم 2129 افغان باشندے گرفتار

لاہور پولیس نے رواں سال غیر قانونی طور پر مقیم 2129 افغان باشندوں کو گرفتار کیا ۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بیان میں بتایا ہے کہ گرفتار افراد میں سے 2093 کو حکومتی ایس او پیز کے تحت ڈی پورٹ جبکہ 31 کو جیل بھجوایا گیا ہے جبکہ 5 غیر قانونی افغان باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز منتقل کیا گیا ہے

لاہور۔22ستمبر (اے پی پی):لاہور پولیس نے رواں سال غیر قانونی طور پر مقیم 2129 افغان باشندوں کو گرفتار کیا ۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بیان میں بتایا ہے کہ گرفتار افراد میں سے 2093 کو حکومتی ایس او پیز کے تحت ڈی پورٹ جبکہ 31 کو جیل بھجوایا گیا ہے جبکہ 5 غیر قانونی افغان باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلا کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے۔انہوں نے ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا کے عمل کی خود نگرانی کریں اور حکومتی ایس او پیز پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔