ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی فروخت میں8 ماہ کے دوران ملا جلا رجحان

ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی فروخت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیاہے۔ این ایف ڈی سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا اگست 2026 کے دوران ملک میں یوریا کی فروخت 3.79 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی 3.77 ملین ٹن فروخت کے مقابلے …

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی فروخت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیاہے۔ این ایف ڈی سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا اگست 2026 کے دوران ملک میں یوریا کی فروخت 3.79 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی 3.77 ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں معمولی زیادہ ہے۔اگست میں یوریا کی فروخت 0.70 ملین ٹن رہی جو جولائی کے 0.58 ملین ٹن کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ، تاہم گزشتہ سال اگست کے 0.81 ملین ٹن کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا اگست کے دوران ڈی اے پی کی فروخت 0.70 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی 0.69 ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔ اگست میں ڈی اے پی کی فروخت 0.12 ملین ٹن رہی جو جولائی کے 0.09 ملین ٹن کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ، تاہم گزشتہ سال اگست کے 0.13 ملین ٹن کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہے .