بین الاقوامی منڈیوں میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سونے و دیگر قیمتی دھاتوں میں کمی ہوئی،رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مستقبل کے سودے 1.62 ڈالر اضافے سے 97.40 ڈالر فی بیرل اور برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 1.74 ڈالر اضافے سے 102.08 ڈالر فی بیرل طے پا ئے ۔ رپورٹ کے مطابق سپاٹ گولڈ کی قیمت میں 24.14 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد اس کے سودے 4319 ڈالر فی اونس طے پائے۔ چاندی کی قیمت بھی 0.23 ڈالر کمی سے 65.79 ڈالر فی اونس ہوگئی۔زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت میں 0.75 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کے سودے 543.75 ڈالر فی بشل پر طے پائے۔ گندم کی قیمت 0.25 ڈالر کمی سے 726.50 ڈالر فی بشل جبکہ کاٹن کی قیمت 93.35 ڈالر رہی۔رپورٹ کے مطابق زندہ مویشیوں کی قیمت میں بھی 5.38 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔








