وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ کے واقعے کی پرزور مذمت کی ہے
وفاقی وزیر داخلہ کی نوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت، شہید کانسٹیبلز کو خراج عقیدت پیش

مزید خبریں
اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ کے واقعے کی پرزور مذمت کی ہے، فائرنگ سے سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار، کانسٹیبل محمد یاسر اور کانسٹیبل عبدالروف جامِ شہادت نوش کر گئے۔ وزیر داخلہ نے دونوں کانسٹیبلز کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل محمد یاسر اور کانسٹیبل عبدالروف نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانیں قربان کر کے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے، قوم ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ملک کے معصوم بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والے پولیو ورکرز پر حملہ درندہ صفت عناصر کا انتہائی گھناؤنا اور ناقابلِ معافی جرم ہے۔ وزیر داخلہ نے عزم ظاہر کیا کہ پولیو ٹیموں اور محافظوں پر حملہ کرنے والے ایسے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور انہیں جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا








