نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سیکٹر ای الیون اور جی ٹین میں قائم تین کال سینٹرز پر چھاپے، 212 افراد کو تحویل میں لے لیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے 24 گھنٹوں کے دوران غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیکٹر ای الیون اور جی ٹین میں قائم تین کال سینٹرز پر چھاپے مار کر 212 افراد کو تحویل میں لے لیا۔

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے 24 گھنٹوں کے دوران غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیکٹر ای الیون اور جی ٹین میں قائم تین کال سینٹرز پر چھاپے مار کر 212 افراد کو تحویل میں لے لیا۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق تحویل میں لیے گئے افراد میں چینی اور پاکستانی مرد و خواتین شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران 306 موبائل فون، 383 کمپیوٹر /سی پی یوز، 299 مانیٹرز اور لیپ ٹاپس برآمد کیے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان گوگل فراڈ اور ’’لو ڈیٹنگ‘‘ سکیم کے ذریعے بین الاقوامی فراڈ میں ملوث تھے جبکہ مذکورہ نیٹ ورک کے روابط بھارت اور برازیل سے بھی سامنے آئے ہیں۔این سی سی آئی اے کے مطابق واقعے کے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ گرفتار افراد اور برآمد ہونے والے آلات سے متعلق مزید معلومات تفتیش کی پیش رفت کے بعد سامنے لائی جائیں گی۔