محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے منافع بخش اور جدید مویشی فارمنگ کے حوالے سے رہنما اصول جاری کر دیئے

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے مویشی پال حضرات کے لیے منافع بخش اور جدید مویشی فارمنگ کے حوالے سے رہنما اصول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مویشیوں کو متوازن اور معیاری خوراک کی فراہمی، بیماریوں سے بچاؤ اور علاج، باقاعدہ وزن کا ریکارڈ، مناسب شیڈ اور صفائی، جبکہ باقاعدہ حفاظتی ٹیکہ جات کا خصوصی اہتمام کیا جائے

فیصل آباد۔ 22 ستمبر (اے پی پی):محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے مویشی پال حضرات کے لیے منافع بخش اور جدید مویشی فارمنگ کے حوالے سے رہنما اصول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مویشیوں کو متوازن اور معیاری خوراک کی فراہمی، بیماریوں سے بچاؤ اور علاج، باقاعدہ وزن کا ریکارڈ، مناسب شیڈ اور صفائی، جبکہ باقاعدہ حفاظتی ٹیکہ جات کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔ ترجمان لائیو سٹاک ڈاکٹر فرحین نے بتایا ہے کہ مویشیوں کا انتخاب احتیاط سے کرنے، ویکسی نیشن اور کیڑے مکوڑوں سے متعلق حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے، فارم کا ریکارڈ باقاعدگی سے برقرار رکھنے اور مناسب دیکھ بھال کے ذریعے جانوروں کے وزن میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے مارکیٹ کے لیے بہتر اور صحت مند مویشی تیار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات رہنمائی اور شکایات کے لیے 24/7 ہیلپ لائن 08000-9211 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔