فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم سرما کیلئے مولی، گاجر، شلجم کی کاشت جاری رکھیں اور اچھی فصل کے حصول کیلئے معیاری و صاف ستھرا اور منظور شدہ اقسام کا بیج ہی استعمال کیاجائے
کاشتکاروں کو موسم سرما کیلئے مولی کا بیج 4 سے 5کلو، گاجر کا 5 سے8کلو اور شلجم کابیج 1سے ڈیڑھ کلو گرام فی ایکڑ استعمال کرنےکا مشورہ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 22 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم سرما کیلئے مولی، گاجر، شلجم کی کاشت جاری رکھیں اور اچھی فصل کے حصول کیلئے معیاری و صاف ستھرا اور منظور شدہ اقسام کا بیج ہی استعمال کیاجائے۔محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈائریکٹرخالدمحمودنے کہاکہ کاشتکار موسم سرما کیلئے مولی کا بیج 4 سے 5کلو گرام فی ایکڑ، گاجر کا بیج 5 سے8کلو گرام فی ایکڑ اور شلجم کابیج ایک سے ڈیڑھ کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ اچھی فصل کیلئے بیج کی شرح کاخاص خیال رکھنا ضروری ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ سبزیات کے ساتھ ساتھ روغندار اجناس کی کاشت کیلئے بھی موجودہ موسم انتہائی موزوں ہے لہٰذا کاشتکار روغنی اجناس کی بھی بروقت کاشت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ روغنی اجناس کی اچھی پیداوار کیلئے بیج کی شرح ڈیڑھ کلو گرام جبکہ بارانی علاقوں میں 2کلو گرام فی ایکڑ تک رکھی جا سکتی ہے۔








