وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اسلام آباد میں دھرنا موخر کرنے کے لئے کہا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، اسلام آباد میں دھرنا موخر کرنے کے لئے کہا

مزید خبریں
نیویارک۔22ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اسلام آباد میں دھرنا موخر کرنے کے لئے کہا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت معاشی طور پر کمزور اور متوسط طبقے کو ان مشکل حالات میں پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف فراہم کر رہی ہے اور جس قدر ممکن ہوا عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بناتی رہے گی۔امیر جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی تجویز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی دھرنا موخر کرنے پر غور کر رہی ہے۔ دونوں رہنمائوں نے وزیراعظم کے دورے کے بعد ملاقات کرنے اور اس امر پر مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا








