محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو ہدایات دی ہیں کہ فصل کی کٹائی اس وقت شروع کریں
محکمہ زراعت پنجاب کی دھان کی فصل بارے ہدایات جاری

مزید خبریں
لاہور۔22ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو ہدایات دی ہیں کہ فصل کی کٹائی اس وقت شروع کریں جب اوپر والے سٹے پوری طرح پک چکے ہوں اور نیچے والے2 تا 3 دانے ابھی ہرے ہوں، اس وقت دانوں میں نمی کا تناسب20 تا22 فیصد ہوتا ہے۔ بعد ازاں دانوں کو دھوپ یا ڈرائیر کی مدد سے خشک کرنے کا بندوبست کریں جس سے ان کی نمی کا تناسب12 تا13 فیصد رہ جائے۔ دھان کی مختلف اقسام کو الگ الگ بوریوں میں بھریں۔ محکمہ زراعت کے مطابق دھان کی برداشت اگر مشینی طریقے سے کرنی مقصود ہو تو ترجیحا ً رائس ہارویسٹر یا سپرسیڈرز کا استعمال کریں۔ اگر رائس ہارویسٹر میسر نہ ہو تو ایسی مشین استعمال کریں جو دھان کی کٹائی کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کر سکے تاکہ کٹائی کے وقت دانے کم سے کم ٹوٹیں۔ مزید براں کاشتکار دھان کی باقیات کی تلفی کے لیے مقامی زرعی ماہرین سے مشورہ کریں اور فصل کی باقیات کو آگ ہرگز نہ لگائیں تاکہ سموگ پیدا نہ ہو سکے۔








