سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ حضرت علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کی تعلیمات محبت، اخوت، رواداری اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتی ہیں۔ عرس مبارک کے موقع پر زائرین کی خدمت ایک عظیم سعادت ہے اور اس جذبے سے داتا دربار کی صوفیانہ روایت مزید مضبوط ہوتی ہے۔
حضرت داتا گنج بخش کی تعلیمات محبت، اخوت، رواداری اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتی ہیں،سیکرٹری اوقاف پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔22ستمبر (اے پی پی):سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ حضرت علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کی تعلیمات محبت، اخوت، رواداری اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتی ہیں۔ عرس مبارک کے موقع پر زائرین کی خدمت ایک عظیم سعادت ہے اور اس جذبے سے داتا دربار کی صوفیانہ روایت مزید مضبوط ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 983ویں سالانہ عرس کے دوران زائرین کی خدمت اور انتظامات میں تعاون کرنے والی شخصیات، مخیر حضرات اور اداروں کے اعزاز میں ہجویری ہال داتا دربار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ حکومت اور محکمہ اوقاف ان تمام شخصیات، مخیر حضرات، رضاکاروں اور اداروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے عرس کے دوران زائرین کی سہولت اور انتظامات میں تعاون کیا۔ دودھ سبیل، لائٹنگ، صفائی، سکیورٹی اور دیگر امور میں معاونت کرنے والوں نے عرس کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا، جنہیں محکمہ اوقاف کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ داتا دربار آنے والے زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی محکمہ اوقاف کی اولین ترجیح ہے۔ عرس کے دوران پینے کے صاف پانی، دودھ سبیل، لنگر، طبی امداد، صفائی، روشنی، سکیورٹی اور رہنمائی کے انتظامات کیے گئے۔ محکمہ اوقاف، پولیس، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں، رضاکاروں اور مخیر حضرات نے باہمی تعاون سے انتظامات مکمل کیے۔ترجمان محکمہ اوقاف کیمطابق تقریب میں اضافی خدمات انجام دینے والی شخصیات منصور رضوی، طارق عزیز، منظور گجر، میاں عمران، میاں لئیق، میاں عمیر اور آصف منیر قادری جبکہ مخیر حضرات میاں مشتاق، علی اقبال، شیخ سعید، شیخ امین، چوہدری نعیم، حاجی اکرام، سردار فواد علی، حبیب کنول، حاجی خالد، حاجی حبیب، محمد مصطفی، با اشرف، چوہان لائٹس، خان لائٹس، نور لائٹس، بابا فرید لائٹس، ملک محمد علی قادری نظامی، محمد افضال، عبد الخالق نظامی، ندیم کمال، حافظ گلزار مبین، محمد خالق اور حافظ ندیم کو اعزازی شیلڈز اور تعریفی اسناد دی گئیں۔ دیگر معاونین کو بھی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔اس موقع پر شرکا نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش کے عرس میں زائرین کی خدمت ان کے لیے باعثِ فخر اور روحانی سعادت ہے۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی جانب سے حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر احسان بھٹہ نے تمام معاونین، مخیر حضرات، رضاکاروں اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ داتا دربار کی خدمت ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر داتا دربار محمد علی خان، منیجرز اوقاف داتا دربار گوہر مصطفی، حسن رضوان، شہباز حسین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔








