فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی جی ایچ کیو میں ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی جی ایچ کیو میں ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
راولپنڈی۔22ستمبر (اے پی پی):فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روچے نے پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر ژاں نول پوئریے کے ہمراہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے اہم امور، خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور دفاعی و سکیورٹی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ فرانسیسی وفد کے سربراہ نکولس روچے نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں اور کردار کو سراہا جبکہ انہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اشتراک عمل کو مزید وسعت دینے کے فرانسیسی عزم کا بھی اظہار کیا۔








