نسٹ کے فیکلٹی رکن ڈاکٹر عماد الدین کا جنوبی کوریا کا تعلیمی دورہ

نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے سکول آف مکینیکل اینڈ مینوفیکچرنگ انجینئرنگ کے فیکلٹی رکن ڈاکٹر عماد الدین نے جنوبی کوریا کا تعلیمی دورہ کیا

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے سکول آف مکینیکل اینڈ مینوفیکچرنگ انجینئرنگ کے فیکلٹی رکن ڈاکٹر عماد الدین نے جنوبی کوریا کا تعلیمی دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف علمی و تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

دورے کے دوران ڈاکٹر عماد الدین نے مدعو لیکچرز دیئے، تحقیقی امور پر ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور تھرمو فزکس اور سیال سائنس کے موضوع پر منعقدہ 11ویں ایشین جوائنٹ ورکشاپ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تحقیق، علمی تعاون اور جدید انجینئرنگ کے شعبوں میں تجربات کے تبادلے سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

دورے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر علمی و تحقیقی روابط کو فروغ دینا اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنا تھا۔