بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ’’آپریشن شعبان 2‘‘ کے تحت دہشت گردوں کے خلاف موثر اور فیصلہ کن کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
آپریشن شعبان ٹو کے تحت سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک، 9 مشتبہ افراد گرفتار

مزید خبریں
کوئٹہ۔22ستمبر (اے پی پی):بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ’’آپریشن شعبان 2‘‘ کے تحت دہشت گردوں کے خلاف موثر اور فیصلہ کن کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کامیاب آپریشن کیا۔
فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ کارروائی کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور تخریبی مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے مکمل صفایا کے لیے آپریشن بلا تعطل جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔








