پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 248.92 پوائنٹس کے اضافے سے 171402.08 پوائنٹس پر بند ہوا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 248.92 پوائنٹس کے اضافے سے 171402.08 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 248.92 پوائنٹس کے اضافے سے 171402.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن کے دوران مجموعی طور پر 571 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 224 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 221 میں کمی جبکہ 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 641.30 ملین حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 18.46 ارب روپے رہی۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 99.59 پوائنٹس کے اضافے سے 50998.57 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کی حامل کمپنیوں پر مشتمل کے ایم آئی 30 انڈیکس 899.52 پوائنٹس کے اضافے سے 244665.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 17.48 ارب روپے مالیت کے سودے طے پائے۔کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میں تصدیق انفارمیشن سروسز لمیٹڈ کے 133.18 ملین، میڈیا ٹائمز لمیٹڈ کے 72.72 ملین اور ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے 48.57 ملین حصص کا لین دین ہوا۔
اس کے علاوہ سکورٹ انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ، ایل ایس ای سپیس ون لمیٹڈ اور امریلی سٹیل لمیٹڈ نمایاں ایڈوانسر کمپنیوں میں شامل رہیں۔








