وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ساران تنگی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے
وزیراعظم شہباز شریف کا ساران تنگی میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ساران تنگی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کوناکام بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان 2 جاری رہے گا، پاکستان کے امن، سلامتی اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو پوری قوت سے ناکام بنایا جائے گا اور سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔








