فی تولہ سونا 1,800 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 55 ہزار 7 سو 36 روپے کا ہوگیا

ملک بھر میں فی تولہ سونا 1,800 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 55 ہزار 7 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو 1,800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 7 سو 36 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں فی تولہ سونا 1,800 روپے کمی کے ساتھ 4 لاکھ 55 ہزار 7 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو 1,800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 7 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,543 روپے کمی کے بعد 392,263 روپے سے کم ہو کر 390,720 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 359,587 روپے سے کم ہو کر 358,173 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 62 روپے کمی کے بعد 7,138 اور دس گرام چاندی کی قیمت 54 روپے کمی کے بعد 6,033 روپے ہو گئی ۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,350 ڈالر سے کم ہو کر 4,332 ڈالر ہو گئی۔