پاکستان میں نجی شعبے نے شمسی توانائی کے شعبے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ، سینیٹر محمد اورنگزیب
پاکستان میں نجی شعبے نے شمسی توانائی کے شعبے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ، سینیٹر محمد اورنگزیب

مزید خبریں
نیویارک۔22ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں نجی شعبے نے شمسی توانائی کے شعبے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے یہ بات منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ورلڈ اکنامک فورم کے زیرِ اہتمام ’’نئی معیشت میں ترقی کو توانائی فراہم کرنے‘‘کے موضوع پر اعلیٰ سطحی مکالمے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ جاری جغرافیائی و سیاسی تنازعات اور ایندھن کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث عالمی توجہ توانائی کی منتقلی سے بڑھ کر توانائی کے تحفظ کے فوری چیلنج کی جانب مرکوز ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شمسی توانائی کے شعبے میں نمایاں توسیع ہوئی ہے جس میں بڑی حد تک نجی شعبے نے کردار ادا کیا اور یہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لئے قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔وزیرِ خزانہ نے مزید زور دیا کہ توانائی کی فراہمی کے حصول میں مشکلات کے وسیع تر معاشی اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ توانائی کا تحفظ غذائی تحفظ اور مجموعی معاشی مضبوطی سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔








